(ویب ڈیسک ) علاج کے پیسے نہ ہونے پر بے رحم باپ نے 15 دن کی معصوم بچی کو زندہ دفن کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے باپ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کے علاقےٹھاروشاہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ باپ نے 15 دن کی معصوم بچی کو زندہ دفن کردیا ۔جس کے بعد پولیس نے والد کو گرفتار کرلیا۔
ملزم طیب عرف مچھر راجپر نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ علاج کے پیسے نہ ہونے کے باعث معصوم بچی کو بوری میں بند کرکے دفن کیا ۔
ٹھاروشاہ پولیس کے ایس ایچ او ابراہیم سومرو نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ملزم کو ہمراہ لیکر قبرستان میں قبر کی نشاندہی کروا لی ہے جبکہ ملزم طیب عرف مچھر راجپر کیخلاف مقدمہ درج کردیا گیا اور عدالتی حکم لینے کے بعد قبرکشائی کرواکر پوسٹمارٹم کروایا جائیگا پھر مزید تفتیش آگے بڑھے گی۔