(ویب ڈیسک )طالبہ زیادتی کیس ، مقدمے میں عمران ریاض، شاکر اعوان اور جمیل فاروقی سمیت متعدد صحافیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نامزد کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق طالبہ زیادتی کیس ایف آئی اے سائبر ونگ نے مقدمہ درج کرلیا. مقدمہ 168/2024 سائبر کرائم سیل کی جانب سے درج کیا گیا ہے.
ایف آئی اے نے نجی کالج کی درخواست پر پروپیگینڈا کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا. مقدمہ نجی کالج کی پرنسپل سعدیہ کے بیان پر انکوائری کے بعد درج کیا گیا.
ایف آئی آر میں 13 انسٹا گرام اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے. عمران ریاض خان، شاکر اعوان،مقدس فاروق، جمیل فاروقی سمیر دیگر صحافیوں
کے اکاؤنٹس نامزد ہیں. ایف آئی آر میں 7 وٹس ایپ اکاؤنٹس کو بھی نامزد کیا گیا ہے.
ایف آئی آر میں ایکس(ٹویٹر) کے 38 اکاؤنٹس نامزد کیے گئے ہیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا اور عوام کو اشتعال دلایا گیا۔
مقدمہ پیکا ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔