اسلام آباد: دوستوں کیساتھ نجی ہوٹل میں قیام پذیر لڑکی قتل

اسلام آباد: دوستوں کیساتھ نجی ہوٹل میں قیام پذیر لڑکی قتل

ویب ڈیسک:دو دوستوں کے ساتھ اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں قیام پذیر لڑکی کا پراسرار قتل ،واقعہ پمز ہسپتال کے سامنے واقع نجی ہوٹل میں 23 سالہ لڑکی کے ساتھ پیش آیا ۔

ہوٹل ذرائع کےمطابق میرا جانسن نامی غیر مسلم لڑکی سیکٹر ایف سکس کی رہائشی ہے،کمرہ دو لڑکوں کی جانب سے بک کروایا گیا، دونوں لڑکے مقتولہ کے ہمراہ 2 دن قبل ہوٹل کے روم میں پہنچے. دونوں لڑکے کل رات باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.

ہوٹل انتظامیہ کو شک گزرنے پر کمرہ کھولا گیا اور لاش برآمد ہوئی،پولیس کی جانب سے ڈیڈ باڈی پمز منتقل کرا دی گئی، تحقیقات جاری ہیں۔

Watch Live Public News