(ویب ڈیسک) ڈائمنڈ لیگ پیرس 2024 قومی جیولن تھرور ارشد ندیم میڈل جیتنے میں ناکام، ڈائمنڈ لیگ پیرس 2024 میں ارشد ندیم چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
ارشد ندیم کی ایونٹ کی بہترین تھرو 84.21 میٹر کی رہی، ارشد ندیم پہلی کوشش میں 74.11 میٹر کی تھرو پھینکنے میں کامیاب رہے،دوسری کوشش میں ارشد ندیم نے 80.28 میٹر کی تھرو پھینکی، جیولن تھرو کی تیسری باری میں ارشد ندیم نے 82.71 میٹر کی تھرو کی۔
ایونٹ کی چوتھی باری میں قومی جیولن تھرور 82.17 میٹر کی تھرور پھینکنے میں کامیاب رہے،قومی جیولن تھرور نے ایونٹ میں اپنی پانچویں کوشش میں 84.21 میٹر کی تھرو کی، ارشد ندیم ایونٹ میں شرکت کے بعد کل وطن واپس لوٹیں گے۔
وطن واپسی کے بعد ارشد ندیم دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کریں گے، ارشد ندیم کا اگلا ہدف پیرس اولمپکس ہے، جس کیلئے ارشد قومی دستے کے ساتھ 24 جولائی کو پیرس جائیں گے۔