ویب ڈیسک: آئی سی سی نے مینز ون ڈے رینکنگ جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار،روہت شرما دوسرے ، شبمن گل کی تیسری اور وراٹ کوہلی چوتھی پوزیشن پرآگئے۔
ون ڈے باؤلنگ میں افغانستان کے راشدخان کی پہلی پوزیشن برقرار،شاہین آفریدی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر براجمان،کیشو مہاراج کی تیسری اور کلدیپ یادیو چوتھی پوزیشن پر ہیں۔
ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن برقرار،سکندررضا کی دوسری اور راشد خان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں انڈیا کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار جبکہ ٹاپ 10 میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں ہوا۔نعمان علی 9 ویں سے 11 ویں نمبر پر آ گئے۔
ساوتھ افریقہ کے مارکو ینیسن کی لمبی چھلانگ،مارکو ینیسن 19 درجے ترقی کے بعد 9 ویں نمبر پر آ گئے۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں انڈیا کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر جبکہ ساوتھ افریقہ کے مارکو ینیسن 10 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے۔