آئی سی سی نےمینز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نےمینز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی
کیپشن: آئی سی سی نےمینز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی

ویب ڈیسک:آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں  آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار،فل سالٹ دوسرے اور تلک ورما تیسری پوزیشن جبکہ سوریاکمار یادیو کی چوتھی اور بابر اعظم پانچویں پوزیشن پرآگئے۔محمد رضوان دو درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے۔

  ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ میں انگلینڈ کی عادل رشید کی پہلی پوزیشن برقرار، ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ ٹین باؤلرز میں کوئی پاکستانی باؤلرشامل نہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی کے آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھارت کے ہردک پانڈیاکی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

Watch Live Public News