ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے آئی سی سی چیئرمین کا چارج سنبھال لیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری اور بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ نے گریگ بارکلے کی مدمت ملازمت مکمل ہونے پر آج آئی سی سی کے چیئرمین کا چارج سنھبالا۔
چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے کے عہدے کی میعاد 30 نومبر تک تھی، گریگ بارکلے نے اگست میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا، جے شاہ نے 27 اگست کو بلامقابلہ آئی سی سی چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔
جے شاہ 5 سال تک بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری رہے، جے شاہ اگلے 3 برس کے لیے آئی سی سی کے چیئرمین رہیں گے۔
آئی سی سی نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ جے شاہ نے بطور آئی سی سی چیئرمین عہدے پر کام کا آغاز کر دیا ہے، چیئرمین آئی سی سی کی حیثیت سے جے شاہ کے عہدے کی مدت شروع ہوگئی ہے۔
جے شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں، آئی سی سی ڈائریکٹرز اور رکن بورڈز کی حمایت اور اعتماد کا شکر گزار ہوں۔
چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر موجود ڈیڈ لاک ووٹنگ کے مرحلے سے پہلے ختم ہونے کا امکان
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کے ساتھ نیا فارمولا شیئر کیا ہے، نئے فارمولے کے تحت بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان بھی اپنے میچز نیوٹرل وینیوز پر کھیلے گا، پاکستان نیا فارمولا اگلے تین برس کے آئی سی سی ایونٹس پر لاگو کرنا چاہتا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نئے فارمولے کے تحت بھارت کے میچز دبئی میں ہوں گے، پاکستان برابری کی بنیاد پر بھارت کے ساتھ چلنا چاہتا ہے۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے آئی سی سی میٹنگ آج کسی بھی وقت ہونے کا امکان ہے، نئے فارمولے کو ہائبرڈ ماڈل نہیں بلکہ کوئی اور نام دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی سید محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملات چل رہے ہیں کوشش کریں گے کہ جو پاکستان کے لئے بہترین ہو وہ حاصل کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا وعدہ ہے اب جو بھی ہو گا برابری کی بنیاد پر ہوگا، اب جو بھی فارمولا بنے گا وہ مستقبل کے لیے مثال بنے گا، اب بات صرف چیمپئنز ٹرافی تک محدود نہیں۔