(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے 2 ہزار سے زائد بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے وزارت خارجہ سے بھکاریوں کی مکمل تفصیلات مانگ لیں، وزارت خارجہ دنیا میں اپنے مشنز سے ان بھکاریوں کی لسٹیں لے گی، بیرونی ممالک میں بھیک مانگنے میں ملوث پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ 7 سال کے لیے بلاک کیے جائیں گے، بیرونی ممالک میں بھیک مانگنے کے لیے جانے والے ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، جن کی وجہ سے ان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں لوگوں کو بھیک مانگنے کے لیے بیرونی ممالک بھیجنے والے ایجنٹوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، زیادہ تر بھکاری سعودی عرب، ایران اور عراق عمرے اور مزارات کی زیارت کے لیے جاتے ہیں۔
بیرونی ممالک میں بھیک کی عرض سے جانے والے افراد کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا ہے، اس حوالے سے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کی جانب سے ایک مربوط پالیسی بنائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملائشیا میں 80 تارکین وطن بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے 77 کا تعلق پاکستان سے تھا۔