محرم کے دوران 34 علماء اکرام پر ایم پی او 5 کے تحت مکمل پابندی عائد کرنیکا فیصلہ

محرم کے دوران 34 علماء اکرام پر ایم پی او 5 کے تحت مکمل پابندی عائد کرنیکا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) دانش منیر:  ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے دوران 34 علماء اکرام پر ایم پی او 5 کے تحت مکمل پابندی عائد کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   یکم محرم سے 60 دن کے لئے 34شعلہ بیان علماء اکرام پر ایم پی او پانچ کے تحت مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ   محرم الحرام کے ماہ مقدس امن و بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی سے گزرے، شعلہ بیان  علما اکرام پر مختلف کیٹیگریز میں پابندی عائد کردی جائے گی۔

ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق   علما اکرام پر ایم پی او 5کے تحت پابندی عائد کی جائے گی،   پابندی عائد کئے جانے والے  34 علماء اکرام پر ضلع بندی اور زبان بندی کی پابندی عائد ہوگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   پابندی میں 12 بریلوی ،2 اہل حدیث ،8دیو بند اور 14اہل تشیع مکتبہ فکر کے خطباء شامل ہیں۔ پابندی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹس کے بعد عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  پولیس رپورٹ پر پابندی کے احکامات صوبے کے ڈپٹی کمشنرز جاری کریں گے۔حتمی فہرست مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز جاری کریں گے۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر