لاہور ،ملتان میں دکانوں ، مارکیٹوں کے اوقات پر عائد پابندی ختم

لاہور ،ملتان میں دکانوں ، مارکیٹوں کے اوقات پر عائد پابندی ختم

(ویب ڈیسک )   لاہور اور ملتان میں دکانوں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورانٹس، اور فوڈ آؤٹ لیٹس کے اوقات پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔ ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ۔

پابندی ختم کرنے کا حکم ماحولیاتی تحفظ ایجنسی پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے جاری کیا۔

اس حوالے سے ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر حامد شیخ کا کہنا ہے کہ   اوقات کار پر عائد پابندی حالیہ ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کے پیش نظر واپس لے لی گئی ، دکانیں، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورانٹس، اور فوڈ آؤٹ لیٹس اب مقررہ اوقات کے بغیر معمول کے مطابق کھلے رہ سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  اس حکم کا فوری اطلاق ہوگا اور تمام متعلقہ محکموں کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

Watch Live Public News