پاکستانیوں نے سال 2024 میں گوگل پر کیا کچھ سرچ کیا؟

پاکستانیوں نے سال 2024 میں گوگل پر کیا کچھ سرچ کیا؟

(ویب ڈیسک ) سال 2024  میں پاکستانیوں نے   گوگل پر کیا کچھ   سرچ کیا  اس حوالے سے گوگل نے رپورٹ جاری کردی۔

گوگل کی جانب سے  6 مختلف اقسام کی پاکستانیوں کی پسندیدہ سرچ کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ گوگل کے ایئر اِن سرچ 2024 نے پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے کا ایک دلکش بیانیہ جاری کیا، جس کے مطابق کھیل، تفریح، کھانے اور ٹیکنالوجی نے صارفین کو گوگل کے ساتھ جوڑے رکھا۔

کھیل: 

سال 2024 میں کھیلوں کی دنیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ نمبر 1 رہا۔ پی ایس ایل 2024 کے شیڈول اور میچز  کے بارے میں لو گ سرچ کرتے رہے، شعیب ملک اور ساجد خان  سے متعلق بھی سوالات پوچھے گئے۔اس کے علاوہ اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم نے بھی تقریباً 3 دہائیوں میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے کے باعث پاکستانی صارفین کی توجہ حاصل کی۔

شخصیات: 

میڈیا شخصیات جیسے ثناء جاوید اور زویا ناصر، بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی، اور سوشل میڈیا کی مشہور شخصیات حریم شاہ اور مناہل ملک کے بارے میں بھی سرچ کیا گیا۔

انٹرٹینمنٹ: 

پاکستانی ڈراموں  میں  ”عشق مرشد“ اور ”کبھی میں کبھی تم“ جیسے شوز  کو سرچ کیا گیا۔ بالی ووڈ فلمیں جیسے ”اینیمل“، ”ڈنکی“، ”بھول بھلیاں 3“، اور ”استری 2“ بھی صارفین کی  توجہ کا مرکز رہیں،اس کےعلاوہ  رئیلٹی شو ”بگ باس“ اور”مرزاپور سیزن 3“ نے بھی دھوم مچائی۔

کھانے:

پاکستانیوں نے کھانوں کے ذائقے کا مزہ لینے کے لیے گوگل پر  کیلے کی بریڈ اور کریمی پاستا جیسی تراکیب سرچ کیں ۔مقامی پکوان جن میں  مالپورا اور توا کلیجی  شامل ہیں سرچ کی گئیں ۔ لہسن کی بریڈ اور انڈے کے نوڈلز  اور موسمی مشروبات  میں  پیچ آئسڈ ٹی  کو گوگل پر سرچ کیا گیا۔

ٹیکنالوجی: 

صارفین نے  اے آئی ٹولز  جیمنائی(Gemini) ، اور ری میکر اے آئی(Remaker AI) کی تلاش بھی کی۔اس کے علاوہ  انفینکس (Infinix)، ریڈمی (Redmi)، ویوو (Vivo) اور ایپل (Apple) کے ماڈلز سمیت تازہ ترین اسمارٹ فونز سے متعلق بھی سرچ کرتے رہے۔

Watch Live Public News