حزب اللہ کے اسرائیل  کے فوجی اہداف پر 200 سے زیادہ راکٹ، ڈرون حملے

حزب اللہ کے اسرائیل  کے فوجی اہداف پر 200 سے زیادہ راکٹ، ڈرون حملے

(ویب ڈیسک )  حزب اللّٰہ کی جانب سے  اسرئیل کے فوجی اہداف پر 200 سے زیادہ راکٹ اور ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق  حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ یہ حملے سینیئر حزب اللہ کمانڈر کی شہادت کے جواب میں کیے گئے ہیں۔

ادھر اسرائیل نے کہا ہے کہ راکٹ اور ڈرون حملوں کے حزب اللّٰہ کے دعوے کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے  دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ   لبنان میں حزب اللّٰہ کے اہداف پر حملے کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے لبنان کے شہر صور  کے مضافات میں گاڑی پر ڈرون حملہ کیا تھا جس میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر ابو نعمہ شہید ہوگئے تھے جبکہ ان کا بیٹا شدید زخمی ہوا تھا۔

Watch Live Public News