(ویب ڈیسک)پاکستان میں عوام پر بجلی بم گرانے کی مزید تیاری کی جارہی ہے جبکہ آنے والے بھاری بلوں نے ابھی سےعوام کو جینا محال کردیا ہے، اسٹیج کامیڈین اور متعدد فلموں میں کام کرنے والے معروف اداکار افتخار ٹھاکر کو بھی بجلی کا زیادہ بل آگیا ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی معروف کامیڈین، تھیٹر و فلم اداکار، پروڈیوسر افتخار ٹھاکر نے مزاحیہ انداز میں بجلی کے بل کے ساتھ ویڈیو بنا کر گانا گاکر اپنے ٹک ٹاک اکاونٹ پر شیئر کردیا، گانے میں وہ کہہ رہے ہیں ’’ بجلی دا بل،، بجلی دا بل ،،نئیں بھریندا ‘‘۔ ویڈیو کےسامنے آنے پرسوشل میڈیا صارفین اس کو بے حد پسند کررہے ہیں اور دلچسپ کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
@iftikharthakur9 #iftikharthakur9 ♬ Bijli Da Bill - OurMusicLabel