محرم میں بغیر اجازت جلوس اور ریلیاں نکالنے پر پابندی

محرم میں بغیر اجازت جلوس اور ریلیاں نکالنے پر پابندی
کیپشن: محرم میں بغیر اجازت جلوس اور ریلیاں نکالنے پر پابندی

ویب ڈیسک: شہر قائد کراچی میں محرم الحرام کے دوران بغیر اجازت جلوس اور ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق یکم محرم سے 10 محرم تک رہے گا جبکہ 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہو گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران اسلحہ کی نمائش اور ڈرونز اڑانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، خلاف ورزی پر قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔

Watch Live Public News