ارطغرل ڈرامے کے مشہور کردار ’ترگت الپ‘ نے شادی کرلی

12:07 PM, 13 Aug, 2022

احمد علی
مشہور ترک سیریز ارطغرل غازی میں اہم کردار نبھانے والے ترکش اداکار چنگیز کوسکن نے شادی کرلی۔ ارطغرل ڈرامے کے ہیرو ارطغرل جن کا اصل نام انگین آلتان ہے انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ترگت کی شادی کی تصاویر شیئر کیں جس میں ان کے ہمراہ دلہا اور ساتھ بامسی اور دوحان بھی موجود ہیں۔ انگین نے چنگیز کوسکن کو شادی کی مبارکباد بھی پیش کی۔ تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار کے ہمراہ ان کی دلہن روایتی سفید میکسی پہنے ہوئے ہیں۔
مزیدخبریں