نوکری کاجھانسہ دےکرخاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

03:19 PM, 13 Aug, 2024

ویب ڈیسک: کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری میں نوکری دلوانے کے بہانے خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 5 اگست کو متاثرہ خاتون انیتا ملزم کے ساتھ فیکٹری نوکری کا پتہ کرنے گئی لیکن ملزم رضوان نے خاتون کو بچوں کا خرچہ دینے کے بہانے گھر لا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی کےحوالےسےسٹی ٹریفک پولیس لاہور کاٹریفک پلان 

خاتون کے شور کرنے پر ملزم نے خاتون پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر زیادتی کے لئے مجبور کرتا رہا۔ خاتون کے شوہر کے اچانک آجانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا،تاہم پولیس نے ٹریس کر کے چندرائے گاؤں سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم متاثرہ خاتون کا رشتہ دار ہے اور گھر کے قریب ہی رہائش پذیر ہے۔ایس پی ماڈل ٹاون اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزم رضوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مزیدخبریں