خانیوال واقعہ؛ ’قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش گوارا نہیں‘
11:57 AM, 13 Feb, 2022
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی فرد/گروہ کیجانب سے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش قطعاً گوارا نہیں کی جائے گی چنانچہ انبوہی تشدد کو نہایت سختی سےکچلیں گے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے آئی جی پنجاب سےمیاں چنوں واقعےکےذمہ داروں اور فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہنےوالےپولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی تفصیلات طلب کی ہیں. خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نےنجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے میاں چنوں کے علاقے تلمبہ میں پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔ دوسری جانب وزیراطلاعات کا معاملے پر کہنا تھا کہ میں نے بارہا اپنے نظام تعلیم میں تباہ کن شدت پسندی کی طرف توجہ دلائی ہے،سیالکوٹ اور میاں چنوں جیسے واقعات عشروں سے نافذ تعلیمی نظام کا حاصل ہیں یہ مسئلہ قانون کے نفاذ کا بھی ہے اور سماج کی تنزلی کا بھی، سکول، تھانہ اور منبر اگر ان تین کی اصلاح نہ ہوئیںتو بڑی تباہی کیلئے تیار رہیں. یاد رہے گذشتہ روز ضلع خانیوال میں مشتعل ہجوم نے مبینہ توہینِ مذہب کے الزام میں تشدد کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا تھا۔