معروف اداکار تنویر جمال انتقال کر گئے

09:19 AM, 13 Jul, 2022

احمد علی
پاکستان کے معروف اداکار تنویر جمال انتقال کر گئے ہیں۔ وہ کچھ عرصہ سے کیسنر کے عارضے میں مبتلا اور جاپان میں زیر علاج تھے۔ تنویر جمال نے گذشتہ 35 سالوں میں شوبز انڈسٹری میں اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہت نام کمایا۔ انھیں بہترین اداکاری پر پی ٹی وی کی جانب سے بہترین ایکٹر ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ تنویر جمال بطورِ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ لیجنڈری اداکار تنویر جمال کو گذشتہ ماہ طبیت ناساز ہونے پر جاپان کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ مرحوم 2016 میں پہلی مرتبہ کینسر کے مرض کا شکار ہوئے تھے۔ البتہ علاج کے بعد صحت یاب ہوگئے تھے مگر چند ماہ قبل ہی انہیں پھر سے تکلیف ہوئی اور دوبارہ کینسر کی تشخیص ہوئی جس کے بعد سے وہ جاپان میں زیرِ علاج تھے۔
مزیدخبریں