معروف اداکار تنویر جمال انتقال کر گئے

معروف اداکار تنویر جمال انتقال کر گئے
پاکستان کے معروف اداکار تنویر جمال انتقال کر گئے ہیں۔ وہ کچھ عرصہ سے کیسنر کے عارضے میں مبتلا اور جاپان میں زیر علاج تھے۔ تنویر جمال نے گذشتہ 35 سالوں میں شوبز انڈسٹری میں اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہت نام کمایا۔ انھیں بہترین اداکاری پر پی ٹی وی کی جانب سے بہترین ایکٹر ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ تنویر جمال بطورِ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
لیجنڈری اداکار تنویر جمال کو گذشتہ ماہ طبیت ناساز ہونے پر جاپان کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ مرحوم 2016 میں پہلی مرتبہ کینسر کے مرض کا شکار ہوئے تھے۔ البتہ علاج کے بعد صحت یاب ہوگئے تھے مگر چند ماہ قبل ہی انہیں پھر سے تکلیف ہوئی اور دوبارہ کینسر کی تشخیص ہوئی جس کے بعد سے وہ جاپان میں زیرِ علاج تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔