امریکی ڈالر 203 روپے کی سطح عبور کرگیا

06:49 AM, 13 Jun, 2022

احمد علی
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آئی ایم ایف سے ڈیل پر ابھی تک بے یقینی اور قیاس آرائیوں کے باعث ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی ڈالر کی قیمت پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح 203 روپے کو عبور کر گئی ہے۔ گذشتہ جمعے کو ایک ڈالر کی قیمت 202.35 روپے پر بند ہوئی تھی۔ پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستانی روپیہ دباؤ کا شکار نظر آیا اور ایک ڈالر کی قیمت میں 65 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ لیکن آج پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 203 روپے کو عبور کر گئی ہے۔
مزیدخبریں