برطانیہ کے قونصل جنرل نے اسلام قبول کرلیا

02:16 PM, 13 Nov, 2021

شازیہ بشیر
پبلک نیوز (ویب ڈیسک) برطانوی قونصل جنرل نے اسلام قبول کرلیا اور ان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ انہوں نے اپنا نیا اسلامی نام سیف اشر رکھا ہے۔ برطانوی قونصل جنرل سیف اشر نے 10 نومبر کو مسجد نبویﷺ میں حاضری دی اور نماز ادا کی اور اس موقع پر انہوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے پسندیدہ شہر مدینہ منورہ واپس جاکر فجر کی نماز مسجد نبوی میں ادا کرکے بہت خوش ہوں۔ اس سے قبل سعودی عرب میں تعینات برطانوی سفیر سائمن کولس نے بھی سال 2016 میں اسلام قبول کیا تھا اور وہ وہ پہلے برطانوی سفیر تھے جنہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد سال 2016 میں حج ادا کیا تھا۔ 2015 سے سعودی عرب میں مقیم تھے جب کہ وہ مختلف مسلم ممالک میں بھی سفیر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ اور اس کے بعد انہوں نے ایک مسلم خاتون سے شادی کرلی۔
مزیدخبریں