ربیع الاول کا چاند 16 ستمبر کو نظر آنے کا امکان ہے، خالد اعجاز مفتی

03:53 PM, 13 Sep, 2023

احمد علی
سیکریٹری جنرل رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ ربیع الاول کا چاند 16 ستمبر کو نظر آنے کا امکان ہے۔ سیکریٹری جنرل رویت ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم جمعرات 28 ستمبر کو ہو گی۔ صفر المظفر کی 29 کو شام لاہور، کراچی ، کوئٹہ اور جیوانی میں مطلع صاف ہوا تو ہلال کی رویت بہ آسانی ہو جائے گی۔پاکستان کے تمام علاقوں میں چاند کی عمر 35 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چُکی ہو گی۔
مزیدخبریں