سیکریٹری جنرل رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ ربیع الاول کا چاند 16 ستمبر کو نظر آنے کا امکان ہے۔ سیکریٹری جنرل رویت ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم جمعرات 28 ستمبر کو ہو گی۔ صفر المظفر کی 29 کو شام لاہور، کراچی ، کوئٹہ اور جیوانی میں مطلع صاف ہوا تو ہلال کی رویت بہ آسانی ہو جائے گی۔پاکستان کے تمام علاقوں میں چاند کی عمر 35 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چُکی ہو گی۔