پبلک نیوز:(دانش منیر) حکومت پنجاب نے بہاولنگر واقعے کی تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی،محکمہ داخلہ پنجاب نے6 رکنی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ فضل الرحمان جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔ کمشنر بہاولپور نادر چھٹہ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسپیشل برانچ فیصل راجہ جے آئی ٹی کے ممبر مقرر کیے گئے ہیں۔جے آئی ٹی میں حساس اداروں کے ممبران بھی شامل ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تین اداروں کے نمائندے بھی جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، آئی بی اور ایم آئی کے افسران بھی شامل ہیں۔جے آئی ٹی تمام پہلوؤں سےمعاملے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کریں گے، جے آئی ٹی 8 اپریل کی پولیس کے ریڈ کی تحقیقات بھی کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم 10 اپریل کو ہونے والے واقعے وجوہات کے بارے میں بھی رپورٹ دے گی،جے آئی ٹی کو بہاولنگر جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے سفارشات دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔