بہاولنگر واقعہ: جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری

بہاولنگر واقعہ: جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: بہاولنگر واقعہ: جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری

پبلک نیوز:(دانش منیر) حکومت پنجاب نے بہاولنگر واقعے کی تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی،محکمہ داخلہ پنجاب نے6 رکنی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ فضل الرحمان  جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔ کمشنر بہاولپور نادر چھٹہ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسپیشل برانچ فیصل راجہ جے آئی ٹی کے ممبر مقرر کیے گئے ہیں۔جے آئی ٹی میں حساس اداروں کے ممبران بھی شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تین اداروں کے نمائندے بھی جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، آئی بی اور ایم آئی کے افسران بھی شامل ہیں۔جے آئی ٹی تمام پہلوؤں سےمعاملے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کریں گے، جے آئی ٹی 8 اپریل کی پولیس کے ریڈ کی تحقیقات بھی کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم 10 اپریل کو ہونے والے واقعے وجوہات کے بارے میں بھی رپورٹ دے گی،جے آئی ٹی کو بہاولنگر جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے سفارشات دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔