سعودی قیادت کی پاکستان کو یوم آزادی پر مبارک باد
09:53 AM, 14 Aug, 2022
سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کو یوم آزادی پر مبارک باد پیش کی۔ تفصلات کے مطابق شاہ سلمان اور محمد بن سلمان نے پاکستانی عوام کو 75ویں یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کا کہنا تھا کہ ہم پوری پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور پاکستان کی کامیابی اور پاکستان کی خوشحالی کے لیے دعا گو ہیں۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی یومِ آزادی پر پاکستانی حکومت اور قوم کو مبارک باد دی۔