راولپنڈی میں 18 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
11:28 AM, 14 Dec, 2021
راولپنڈی میں 18 دسمبر کو فارن منسٹرز کانفرنس کا انعقاد کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا. تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی میں 18 دسمبر کو فارن منسٹرز کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا. شہر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے. ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے 18 دسمبر کو کینٹ اور سٹی میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا. دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ متعدد ممالک کی جانب سے او آئی سی وزرائےخارجہ کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔ افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا معاملہ کانفرنس کا مرکزی نکتہ نہیں ہے، بلکہ ہماری ترجیح افغانستان کے لئے امداد کا حصول ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے تمام رکن ممالک کے علاوہ اقوام متحدہ اور پی فائیو ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے لئے ورچوئل یا ہائبرڈ شرکت کا آپشن نہیں رکھا گیا۔ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کی درخواست پر سعودی عرب نے او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس 19 دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کر رکھا ہے۔