راولپنڈی میں 18 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

راولپنڈی میں 18 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
راولپنڈی میں 18 دسمبر کو فارن منسٹرز کانفرنس کا انعقاد کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا. تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی میں 18 دسمبر کو فارن منسٹرز کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا. شہر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے. ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے 18 دسمبر کو کینٹ اور سٹی میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا. Image دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ متعدد ممالک کی جانب سے او آئی سی وزرائےخارجہ کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔ افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا معاملہ کانفرنس کا مرکزی نکتہ نہیں ہے، بلکہ ہماری ترجیح افغانستان کے لئے امداد کا حصول ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے تمام رکن ممالک کے علاوہ اقوام متحدہ اور پی فائیو ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے لئے ورچوئل یا ہائبرڈ شرکت کا آپشن نہیں رکھا گیا۔ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کی درخواست پر سعودی عرب نے او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس 19 دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کر رکھا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔