گلوکارہ آئمہ بیگ کی میوزک کنسرٹ کے دوران نازیبا اشارے کرنے والے لڑکے پر برہمی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گلوکارہ نے گزشتہ روز پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پنجاب گروپ آف کالجز (پی جی سی) کے کیمپس میں میوزک کنسرٹ کے دوران پرفارمنس کی تھی، جہاں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔
آئمہ بیگ نے لاہور میں ہونے والے میوزک کنسرٹ کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ایک بار پھر پنجاب کے دارالحکومت نے ان کا دل جیت لیا۔
اسی میوزک کنسرٹ میں گلوکارہ کی پرفارمنس کے دوران ہی ایک لڑکے کی جانب سے نازیبا اشارے کیے جانے پر آئمہ بیگ کے برہم ہونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈی پر وائرل ہوگئی۔وائرل ہونے والی ویڈیوز میں آئمہ بیگ نامناسب اشارے کرنے والے لڑکے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئمہ بیگ نے نازیبا اشارے کرنے والے شخص کو ’گندا کیڑا‘ قرار دیتی ہیں، جس پر کنسرٹ میں موجود دوسرے لوگ مذکورہ شخص کے خلاف نعرے بازی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔