گلوکارہ آئمہ بیگ کے کنسرٹ کے دوران ایک اور ناخوشگوار واقعہ

گلوکارہ آئمہ بیگ کے کنسرٹ کے دوران ایک اور ناخوشگوار واقعہ

گلوکارہ آئمہ بیگ کی میوزک کنسرٹ کے دوران نازیبا اشارے کرنے والے لڑکے پر برہمی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گلوکارہ نے گزشتہ روز پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پنجاب گروپ آف کالجز (پی جی سی) کے کیمپس میں میوزک کنسرٹ کے دوران پرفارمنس کی تھی، جہاں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

آئمہ بیگ نے لاہور میں ہونے والے میوزک کنسرٹ کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ایک بار پھر پنجاب کے دارالحکومت نے ان کا دل جیت لیا۔

اسی میوزک کنسرٹ میں گلوکارہ کی پرفارمنس کے دوران ہی ایک لڑکے کی جانب سے نازیبا اشارے کیے جانے پر آئمہ بیگ کے برہم ہونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈی پر وائرل ہوگئی۔وائرل ہونے والی ویڈیوز میں آئمہ بیگ نامناسب اشارے کرنے والے لڑکے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئمہ بیگ نے نازیبا اشارے کرنے والے شخص کو ’گندا کیڑا‘ قرار دیتی ہیں، جس پر کنسرٹ میں موجود دوسرے لوگ مذکورہ شخص کے خلاف نعرے بازی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں آئمہ بیگ کو کہتے ہوئے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بھی لاہوری ہیں، وہ ایسے اشاروں سے ڈرنے والی نہیں ہیں، ساتھ ہی انہوں نےاشارے کرنے والے نامعلوم شخص کو جھاڑ بھی پلائی۔گلوکارہ کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر آئمہ بیگ کا ہش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی میوزک کنسرٹ میں کئی ناخوشگوار واقعات پیش آ چکے ہیں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔