دنیا کے مقبول ترین گانوں میں کیفی خلیل کا گانا بھی شامل
02:08 PM, 14 Jan, 2023
یوٹیوب میوزک گلوبل چارٹ میں پاکستانی گلوکار کیفی خلیل کا گانا بھی شامل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کیفی خلیل کا گانا کہانی سنو کہ جس کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہی ہورہا ہے ۔ اب یہ گانا صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بھی پسندیدگی کی سند حاصل کر رہا ہے ۔ اس وقت کیفی خلیل کا گانا کہانی سنو YouTube Music Global Chartsپر54 نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے ۔ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں پیش کیے جانے والا اور علی سیٹھی کا گانا پسوری بھی گلوبل چارٹ میں شامل ہے ۔ پسوری گانا اس وقت 32 ویں نمبر پر موجود ہے ۔