دنیا کے مقبول ترین گانوں میں کیفی خلیل کا گانا بھی شامل

دنیا کے مقبول ترین گانوں میں کیفی خلیل کا گانا بھی شامل
یوٹیوب میوزک گلوبل چارٹ میں پاکستانی گلوکار کیفی خلیل کا گانا بھی شامل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کیفی خلیل کا گانا کہانی سنو کہ جس کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہی ہورہا ہے ۔ اب یہ گانا صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بھی پسندیدگی کی سند حاصل کر رہا ہے ۔
اس وقت کیفی خلیل کا گانا کہانی سنو YouTube Music Global Chartsپر54 نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے ۔ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں پیش کیے جانے والا اور علی سیٹھی کا گانا پسوری بھی گلوبل چارٹ میں شامل ہے ۔ پسوری گانا اس وقت 32 ویں نمبر پر موجود ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔