اسلام آباد: ایم ڈی کیٹ کا امتحان کب شروع ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد: ایم ڈی کیٹ کا امتحان کب شروع ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ کا انعقاد 22 دسمبر کو ہو گا، پی ایم ڈی سی کو ایم ڈی کیٹ کی ڈیٹ شیٹ سے آگاہ کر دیا گیا.

ذرائع ابلاغ کے مطابق امیدواروں کے رول نمبرز امتحانی مراکز کا فیصلہ ائندہ ہفتے ہو گا، ایم ڈی کیٹ کیلئے 30 سے زائد امتحان مراکز کے قیام کا امکان ہے، اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ کیلئے 17597 امیدوار رجسٹرڈ ہیں۔

ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن میں امیدواروں کی تعداد میں نمایاں کمی، اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے والے بیشتر طلبہ ایم ڈی کیٹ دے رہے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے 29 اکتوبر کو ایم ڈی کیٹ دوبارہ کروانے کا حکم دیا تھا ، اسلام آباد میں گزشتہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر کو منعقد ہوا تھا۔

Watch Live Public News