’ہونا تھا پیار‘ حدیقہ کیانی اور سونو نگم کی پرفارمنس ویڈیو وائرل

08:09 AM, 14 Jul, 2022

احمد علی
بالی ووڈ کے مشہور گلوکار سونو نگم کی پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کے ہمراہ ان کے گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ تفصیل کے مطابق سونو نگم نے حدیقہ کےساتھ مل کر ان کا مشہور زمانہ گانا ’ہونا تھا پیار‘ گایا جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حدیقہ کیانی ایک کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر اپنی آواز کا جادو بکھیر رہی ہیں جب کہ سونو نگم بھی اسٹیج پر آکر حدیقہ کے ساتھ ان کا گانا ’ہونا تھا پیار‘گنگناتے ہیں۔ تا حال اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کب کی ہے اوریہ کنسرٹ کہاں ہوا ہے؟ دوسری جانب دونوں گلوکاروں کی جانب سے اس حوالے سے اب تک کوئی بیان بھی سامنے نہیں آیا ہے۔ دونوں ممالک کی عوام سوشل میڈیا پر اس ویڈیو میں پاکستانی اور بھارتی گلوکاروں کی اس پرفارمنس کو خوب سراہ رہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں۔
مزیدخبریں