’ہونا تھا پیار‘ حدیقہ کیانی اور سونو نگم کی پرفارمنس ویڈیو وائرل

’ہونا تھا پیار‘ حدیقہ کیانی اور سونو نگم کی پرفارمنس ویڈیو وائرل
بالی ووڈ کے مشہور گلوکار سونو نگم کی پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کے ہمراہ ان کے گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ تفصیل کے مطابق سونو نگم نے حدیقہ کےساتھ مل کر ان کا مشہور زمانہ گانا ’ہونا تھا پیار‘ گایا جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حدیقہ کیانی ایک کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر اپنی آواز کا جادو بکھیر رہی ہیں جب کہ سونو نگم بھی اسٹیج پر آکر حدیقہ کے ساتھ ان کا گانا ’ہونا تھا پیار‘گنگناتے ہیں۔
تا حال اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کب کی ہے اوریہ کنسرٹ کہاں ہوا ہے؟ دوسری جانب دونوں گلوکاروں کی جانب سے اس حوالے سے اب تک کوئی بیان بھی سامنے نہیں آیا ہے۔ دونوں ممالک کی عوام سوشل میڈیا پر اس ویڈیو میں پاکستانی اور بھارتی گلوکاروں کی اس پرفارمنس کو خوب سراہ رہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔