حکومت نے معیشت بچانے کیلئے مشکل فیصلے کئے ہیں:احسن اقبال

02:08 PM, 14 Jun, 2022

احمد علی
منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت کو بچانے کیلئے مشکل فیصلے کئے ہیں۔ آج(منگل) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ آئندہ چندماہ میں معیشت مستحکم ہوجائے گی۔ احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت زرعی شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور گندم، چینی اور کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے کاشتکاروں کو مراعات دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پام آئل کی پیداوار میں اضافے سے اس کی درآمد پر ملک کا زرمبادلہ بچانے میں بھی مدد ملے گی۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں پر بھی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام میں پچپن ار ب ڈالر مختص کئے گئے ہیں جو اب تک مختص کی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے۔
مزیدخبریں