پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری

11:45 AM, 14 May, 2021

شازیہ بشیر

لاہور ( پبلک نیوز) ‏ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری۔ پاکستان ٹیم 21 جولائی سے 24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی ۔

پی سی بی کے مطابق ‏دورے میں 5 ٹی ٹونٹی میچز اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ ‏ سیریز میں ایک ٹیسٹ کم کر کے دو ٹی ٹونٹی میچز بڑھا دیئے گئے ہیں۔ ‏ 5 ٹی ٹونٹی میچز دو وینیوز بارباڈوس اور گیانا میں کھیلے جا ئیں گے۔

ٹی ٹونٹی میچز 27اور 28 بار باڈوس میں ہوں گے۔ ‏ 31 جولائی، یکم اگست اور تین اگست کو ٹی ٹونٹی میچز گیانا میں کھیلے جائیں گے۔ ‏ ٹیسٹ سیریز سے قبل دو روزہ پریکٹس میچ گیانا میں ہوگا۔

‏ جمیکا میں پہلا ٹیسٹ 12 اور دوسرا ٹیسٹ 20 اگست سے شروع ہوگا۔

مزیدخبریں