لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری۔ پاکستان ٹیم 21 جولائی سے 24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی ۔
پی سی بی کے مطابق دورے میں 5 ٹی ٹونٹی میچز اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں ایک ٹیسٹ کم کر کے دو ٹی ٹونٹی میچز بڑھا دیئے گئے ہیں۔ 5 ٹی ٹونٹی میچز دو وینیوز بارباڈوس اور گیانا میں کھیلے جا ئیں گے۔
ٹی ٹونٹی میچز 27اور 28 بار باڈوس میں ہوں گے۔ 31 جولائی، یکم اگست اور تین اگست کو ٹی ٹونٹی میچز گیانا میں کھیلے جائیں گے۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل دو روزہ پریکٹس میچ گیانا میں ہوگا۔
جمیکا میں پہلا ٹیسٹ 12 اور دوسرا ٹیسٹ 20 اگست سے شروع ہوگا۔