’مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر لانے والے بھی پشیمان ‘

07:52 AM, 14 Oct, 2022

احمد علی
راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر لانے والے بھی پشیمان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں کے کیسز ختم،غریب ختم، بجلی اور گیس غائب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کم اور کاروبار ٹھپ ہے ، مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر لانے والے بھی پشیمان ہیں اور ملک کمیشن خوروں کی منڈی بن گیا ہے جبکہ چور، چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا ہے۔ شیخ رشید نے دعویٰ بھی کیا کہ بھارت اور اسرائیل سے تعلقات خفیہ معاہدے کا حصہ ہیں جبکہ برطانیہ سے پاکستانیوں کا عنقریب ڈی پورٹ ہونا بھی خفیہ معاہدے میں شامل ہے۔
مزیدخبریں