شیخ رشید نے دعویٰ بھی کیا کہ بھارت اور اسرائیل سے تعلقات خفیہ معاہدے کا حصہ ہیں جبکہ برطانیہ سے پاکستانیوں کا عنقریب ڈی پورٹ ہونا بھی خفیہ معاہدے میں شامل ہے۔اپنے کیسزختم اورغریب ختم۔بجلی غائب گیس غائب زرمبادلہ کےذخائرکم اورکاروبار ٹھپ ہے۔مطلوبہ نتائج نہ ملنے پرلانے والےبھی پشیمان ہیں۔ملک کمیشن خوروں کی منڈی بن گیا ہے۔چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا ہے۔انڈیااسرائیل سےتعلقات اور برطانیہ سےپاکستانیوں کاعنقریب ڈی پورٹ ہوناخفیہ معاہدےہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 14, 2022
راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر لانے والے بھی پشیمان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں کے کیسز ختم،غریب ختم، بجلی اور گیس غائب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کم اور کاروبار ٹھپ ہے ، مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر لانے والے بھی پشیمان ہیں اور ملک کمیشن خوروں کی منڈی بن گیا ہے جبکہ چور، چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا ہے۔