ویب ڈیسک: عارف والا میں 2 خواجہ سراؤں سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ساہیوال روڈ سے کار سواروں نے خواجہ سراؤں کو اغواء کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔
خواجہ سراؤں سے موبائل فون، طلائی زیورات اور رقم بھی چھین لی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق اس کیس میں 5 نامزد سمیت 10 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔