معروف عالم دین عون محمد نقوی کورونا سے انتقال کر گئے
05:49 PM, 15 Apr, 2021
کراچی (پبلک نیوز) جعفریہ الائنس پاکستان سپریم کونسل کے رکن عالم دین الحاج مولانا عون محمد نقوی کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع نے تصدیق کر دی۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا عون محمد نقوی کورونا وائرس میں مبتلا تھے۔ ان کا انتقال جمعرات کی شب ہوا۔ خیال رہے کہ مولانا عون محمد نقوی معروف عالم دین شہنشاہ نقوی کے بڑے بھائی تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مولانا عون نقوی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ مرحوم کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی گئی۔ انھوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے اہل خانہ کے لیے دعائے صبر بھی کی۔