وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مولانا عون نقوی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ مرحوم کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی گئی۔ انھوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے اہل خانہ کے لیے دعائے صبر بھی کی۔مولانا سید محمد عون نقوی ایک نابغہ روزگار شخصیت تھے، عالم آن لائن کا آغاز جب ہوا تو محترم علامہ مہروی اور مولانا عون نقوی ہمارے پہلے مہمانان گرامی تھے ، اللہ مرحوم کے کبائرو صغائر گناہوں کو معاف فرما کر انہیں غریق رحمت فرمائے (آمین) pic.twitter.com/skKnPhheCQ
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 15, 2021