ویب ڈیسک:ٖفیصل آبادکے علاقہ چک جھمرہ میں زیر زمین گٹر کی صفائی کےلئے اترنے والے 2 مزدور زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گئے،نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں گٹر کی صفائی کے لئےپرائیویٹ 2مزدور شکیل اور سہیل ریسٹورینٹ کے گٹر کی صفائی کیلئے اس میں اترے تھے تو گٹر کی بدبو کے باعث بننے والی زہریلی گیس سے دم گھٹنے سےجاں بحق ہوگئے۔
ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ دونوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔