فیصل آباد: گٹر کی صفائی کے دوران 2 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق

فیصل آباد: گٹر کی صفائی کے دوران 2 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق
کیپشن: فیصل آباد: گٹر کی صفائی کے دوران 2 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق

ویب  ڈیسک:ٖفیصل آبادکے علاقہ چک جھمرہ میں زیر زمین گٹر کی صفائی کےلئے اترنے والے 2 مزدور زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گئے،نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں گٹر کی صفائی کے لئےپرائیویٹ 2مزدور شکیل اور سہیل ریسٹورینٹ  کے گٹر کی صفائی کیلئے اس میں اترے تھے تو گٹر کی بدبو کے باعث بننے والی زہریلی گیس سے دم گھٹنے سےجاں بحق ہوگئے۔

ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ دونوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News