پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل ، وکیل فیصل چوہدری نے اہم خبردیدی

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل ، وکیل فیصل چوہدری نے اہم خبردیدی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ گرفتار پارٹی رہنماؤں سے متعلق پتہ ہی نہیں لگ رہا نہ بتایا جارہا ہے کون سے مقدمات ہیں۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم نے پولیس کو عدالتی احکامات دکھائے ہیں،انکا کہنا تھا کہ راجہ بشارت سمیت سب کی حفاظتی ضمانت ہوئی ہے۔

 عمر ایوب، راجہ بشارت، احمد چٹھہ، عظیم اللّٰہ اور راجہ ماجد کو حراست میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو حراست میں رکھا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کوئی سرگودھا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے مقدمات ہیں۔ پتہ ہی نہیں لگ رہا نہ بتایا جارہا ہے کون سے مقدمات ہیں۔

  فیصل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے مذاکرات کے لیے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی، علی امین گنڈا پور، صاحبزادہ حامد رضا، اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ اس کے ممبر ہوں گے۔

Watch Live Public News