”انسان جب مایوس ہو جائے تو زبان دراز ہو جاتا ہے“

04:30 PM, 15 Jun, 2021

احمد علی

لاہور ( پبلک نیوز) نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا ہے کہ انسان جب مایوس ہو جائے تو زبان دراز ہو جاتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ انسان جب مایوس ہو جائے تو زبان دراز ہو جاتا ہے، آج پارلیمنٹ میں جو ہلڑ بازی اور زبان استعمال کی گئی وہ نہ صرف پی ٹی آئی جیسے گروہ کا وطیرہ ہے بلکہ ذہنی طور پر ان کی شکست کا اعتراف ہے۔

مریم نواز نے ایک عربی آیت شئیر کی ہے ( اذا یئسَ الانسانُ طالَ لِسانُهُ)جس کا ترجمہ ہے انسان جب مایوس ہو جائے تو زبان دراز ھو جاتا ہے۔

مزیدخبریں