لاہور ( پبلک نیوز) نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا ہے کہ انسان جب مایوس ہو جائے تو زبان دراز ہو جاتا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ انسان جب مایوس ہو جائے تو زبان دراز ہو جاتا ہے، آج پارلیمنٹ میں جو ہلڑ بازی اور زبان استعمال کی گئی وہ نہ صرف پی ٹی آئی جیسے گروہ کا وطیرہ ہے بلکہ ذہنی طور پر ان کی شکست کا اعتراف ہے۔
آج پارلیمنٹ میں حکومتی ارکان کی جانب سے جو ہلڑبازی کی گئی، جس طرح کی زبان استعمال کی گئی وہ ناصرف PTI جیسے گروہ کا وطیرہ ہے بلکہ ذہنی طور پر انکی شکست کا اعتراف ہے-عربی کی ایک کہاوت ہے “اذا یئسَ الانسانُ طالَ لِسانُهُ”“انسان جب مایوس ہو جائے تو زبان دراز ھو جاتا ھے۔”
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 15, 2021
مریم نواز نے ایک عربی آیت شئیر کی ہے ( اذا یئسَ الانسانُ طالَ لِسانُهُ)جس کا ترجمہ ہے انسان جب مایوس ہو جائے تو زبان دراز ھو جاتا ہے۔