ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان ، پی سی بی کی ہائبرڈ ماڈل کی تجویز منظور
04:35 PM, 15 Jun, 2023
اسلام آباد: ایشین کرکٹ کونسل نے پی سی بی کی ہائبرڈ ماڈل کی تجویز منظور کرلی۔ ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ایشیاکپ پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائےگا، ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائےگا، پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلاجائے گا۔ ایونٹ کے 4 میچز پاکستان جبکہ 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے، ایشیاکپ میں ٹوٹل 13 میچز کھیلے جائیں گے۔ ایشیا کپ میں ٹیموں کو 2 گروپس میں رکھا گیا ہے۔ٹاپ کی دو ٹیمیں سُپر فور مرحلے میں کوالیفائی کریں گی، سُپر فور کی دو ٹاپ ٹیموں کےدرمیان فائنل کھیلا جائے گا۔