ایونٹ کے 4 میچز پاکستان جبکہ 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے، ایشیاکپ میں ٹوٹل 13 میچز کھیلے جائیں گے۔ ایشیا کپ میں ٹیموں کو 2 گروپس میں رکھا گیا ہے۔ٹاپ کی دو ٹیمیں سُپر فور مرحلے میں کوالیفائی کریں گی، سُپر فور کی دو ٹاپ ٹیموں کےدرمیان فائنل کھیلا جائے گا۔Dates and venues have been finalised for the Asia Cup 2023! The tournament will be held from 31st August to 17th September in a hybrid model - with 4 matches being held in Pakistan and the rest in Sri Lanka! https://t.co/bvkfSSAp9w#AsiaCup #ACC
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) June 15, 2023
اسلام آباد: ایشین کرکٹ کونسل نے پی سی بی کی ہائبرڈ ماڈل کی تجویز منظور کرلی۔ ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ایشیاکپ پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائےگا، ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائےگا، پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلاجائے گا۔